ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے قریب منجیشور میں بوئلر پھٹ گیا؛ چھ مزدور زخمی

مینگلور کے قریب منجیشور میں بوئلر پھٹ گیا؛ چھ مزدور زخمی

Thu, 04 Mar 2021 09:53:11    S.O. News Service

مینگلور 4 مارچ (ایس او نیوز)   قریبی سرحدی ضلع کاسرگوڈ (کیرالہ) کے منجیشور کی ایک پلے ووڈ فیکٹری میں   بوائلر پھٹ جانے سے فیکٹری کے چھ مزدور زخمی ہوگئے جنہیں مینگلور اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ تمام زخمی مزدوروں کا تعلق ریاست بہار سے بتایا گیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  بوائلر پھٹتے ہی فیکٹری میں آگ لگ گئی، البتہ فائر بریگیڈ کی مدد سے فوری طور پرآگ پرقابوپالیا گیا۔ فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں مالیت کا نقصان بھی ہوا ہے۔

منجیشور پولس  نے جائے وقوع پرپہنچ کر جائزہ لیا ہے، مزید چھان بین جاری ہے۔


Share: